بلوچستان کو بحران سے نکالنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے ، وزیراعلیٰ جام

  • August 26, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 195 Views

کوئٹہ(آن لائن)نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کے صاحبزادے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال سے ملاقات کی اور ان کو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کے دوران کہا گیا ہے کہ مستونگ ایک پسماندہ علاقہ ہے وہاں پر مختلف مسائل ہے جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہاں پر بہت بڑے مشکلات ہے ایجو کیشن اور صحت کے بھی بڑے مسائل ہے ان کو حل کرنے کی ضرورت ہے جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے یقین دہانی کرا تے ہوئے کہا ہے کہ نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید نے بلوچستان کے لئے قربانی دی ہے اور ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد ر کھا جائیگا مستونگ کودرپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردا رادا کرینگے اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہوکر بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے اور بلوچستان کو بحرانوں سے نکالنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کو ہمیشہ پسماندہ رکھا گیا ہے اب ہمیں اس کی پسماندگی ختم کرنے میں اپنا بھر پور کردا رادا کرنا ہو گا۔