ملکی و بین الاقوامی فورم پرہزارہ قوم اور عوام کی موئثر آواز بن چکی ہے، عبدالخالق ہزارہ

  • August 26, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 144 Views

کوئٹہ (پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئر مین و رکن صوبائی اسمبلی عبدالخالق ہزارہ و ایم پی اے احمد علی کوہزاد نے کہا ہے کہ کارکنوں کی شبانہ روز محنت اور سیاسی و تنظیمی کردار کی بدولت آج ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی بلوچستان اسمبلی سمیت ہر صوبائی ، ملکی و بین الاقوامی فورم پرہزارہ قوم اور عوام کی موئثر آواز بن چکی ہے کارکنوں کی پارٹی و قومی کاز سے غیر متزلزل وابستگی کے نتیجے میں پارٹی کو صوبائی و قومی سطح پر منظم و مستحکمہونے میں مدد ملی ہے ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماوں نے اپنی رہائشگاہوں پر عید ملنے والے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہاکہ ایچ ڈی پینے ایک ایسے کٹھن دور میں قوم کی سیاسی قیادت کی باگ دوڑ سنبھالی جب پورا شہر بدامنی کی لپٹ میں تھاہزارہ قوم دہشتگردی اور انسان سوز سانحات سے دوچارہورہی تھی،فرقہ واریت کے نام پر اقوام و مسالک کے درمیان دوریاں اور نفرتیں پھیلانے کی سازشیں کی جا رہی تھیں ان پور آشوب دور میں پارٹی ہزارہ قو م اور کوئٹہ کے شہریوں کے لئے امید کی کرن ثابت ہوئی، ایچ ڈی پی کی مدبرانہ اور قائدانہ سیاست نیاس شہر کو آگ اور خون کی نفرت انگیز سیاست اور اقوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کے بڑھتے خلیج کی سازشوں سے پاک و صاف رکھا۔ دہشتگردی کے بدترین سانحات کا پرامن و جمہوری طرز احتجاج کے زریعے مقابلہ کرکے قوم اور شہر کے دشمنوں کے عزائم بنا دیے۔اقوام ، مسالک اور شہریوں کے درمیان باہمی احترام کے رشتے کو دوبارہ مستحکم کرنے میں ایچ ڈی پی نے نمایاں کردار ادا کیا، انہوں کے کہا کہ سیاست ایک مسلسل عمل ہے جو تنظیمی صلاحیتوں کی حامل جماعتوں کے زریعے جمہوری طریقے سے پروان چڑھتی ہے ایسی صورتحال میں کارکنوں پر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ وہ بحیثیت سیاسی کارکن اپنی جماعتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بناتے ہوئے عوام سے اپنا رشتہ مزید مستحکم کردیں اور معاشرے میں سیاسی و جمہوری اور تنظیمی رجحانات کو فروغ دینے کے لئے پہلے سے زیادہ موئثر کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی پی اپنے باہمت سیاسی کارکنوں پر فخر کرتی ہے پارٹی اپنی کارکنوں کی صلاحیتوں کو قوم اور شہر کے مسائل کے حل کیلئے بروئے کار لائیگی اور کسی بھی سطح پر کارکنوں کو نظر انداز نہیں کریگی۔