نواب اسلم کا حلقہ پی بی35سے ضمنی انتخابات لڑنے کا اعلان

  • August 26, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 675 Views

دشت(ویب ڈیسک) سابقہ وزیراعلی بلوچستان حلقہ پی بی 35 مستونگ کےآذاد امیدوار چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ چودہ اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین الیکشن کے حوالے سے مختلف قسم کے پروپیگنڈے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست کو عبادت سمجھتے ہوئے مستونگ کے غیور عوام کے خاطر ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی لیبر سیکرٹری منظور بلوچ اور بی این پی مستونگ کے فنانس سیکرٹری میر عبدالغفار مینگل کی قیادت میں سراوان ہاوس میں ملنے والی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن مستونگ کیصدر ڈاکٹر سرور بنگلزئی حاجی عبد اللطیف بنگلزئی میر خدابخش بنگلزئی بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل دشت کے رہنما بسم اللہ خان لہڑی نصیب اللہ لہڑی میرنجیب جتک حاجی رضوان بنگلزئی عبدالسلام بنگلزئی میر حبیب بنگلزئی عزیزاللہ بنگلزئی خدابخش بنگلزئی سلیم اختر بنگلزئی نذیر احمد بنگلزئی الطاف علی بنگلزئی سراج احمد بنگلزئی و دیگر کارکنان موجود تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ کارکنان ضمنی الیکشن کے حوالے سے بھرپور تیاری ابھی سے شروع کرے انشاء4 اللہ 14 اکتوبر کو مستونگ کے عوام ہمارے حق میں اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کرینگے منتخب ہوکر سابقہ دوراقتدار کی طرح مستونگ ودوردراز علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر خرچ کرینگے