گورنر بلوچستان کیلئے پی ٹی آئی اور بی اے پی کے رہنماؤں کے ناموں پر غور

  • August 26, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 560 Views

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے نئے گورنر کیلئے پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنماؤں کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے عہدے داران نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی ،سردار خادم حسین وردگ ،شریف جوگیزئی، اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے سیکرٹری جنرل منظور احمد کاکڑ کے ناموں پر غور شروع کردیاگیا ہے۔ ذرائع نے اتوار کے روز این این آئی کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدے داران سینئر سیاستدان ہے بلوچستان سے جن چار سیاستدانوں کے ناموں پر غور کیا جارہاہے آئندہ 24گھنٹے میں وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ان کے بارے میں مکمل بریفنگ دی جائیگی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ان چاروں سیاستدانوں کے علاوہ کوئی اور سیاستدان بیروکریٹ کا نام بھی سامنے آسکتا ہے۔