صوبے میں گڈ گورننس کا قیام، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ان کی اولین ترجیح ہے،جام کمال

  • August 24, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 149 Views

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عید کی تعطیلات کے باوجود سرکاری فرائض کی انجام دہی جاری رکھی۔عید کے دوسرے روز وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے کے مالی و ترقیاتی امورکا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹراختر نذیر ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( منصوبہ بندی و ترقیات )حافظ عبدالباسط اور سیکرٹری خزانہ قمرمسعود نے وزیر اعلیٰ کو مالی و ترقیاتی امورپر بریفینگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس کا قیام، مالی و انتظامی نظم ونسق کی بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ان کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں کسی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، تمام محکموں اور اداروں کی کارکردگی اور استعداد کار میں اضافہ کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جائیں گے۔