قیام امن کیلئے صوبائی حکومت سے بھر پور تعاون کرینگے ، اہلسنت والجماعت

  • August 24, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 220 Views

کوئٹہ (آن لائن ) اہلسنت والجماعت کے صوبائی رہنماوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جام کمال خان کو وزیر اعلی اور میر عبدالقدوس بزنجو کو سپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جمال کمال کی قیادت میں صوبہ ترقی کی منازل طے کرے گا امن وامان کے حوالے سے جو تعاون مانگا کریں گے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے صوبائی امیر مولانا محمد رمضان مینگل ضلعی امیر قاری عبدالولی فاروقی مفتی کلیم اللہ حیدری مولانا نصیر احمد ربانی امین اللہ مجاہد قاری ایوب معاویہ عباس حیدری و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہادت عثمان غنی رض پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اہلسنت والجماعت عرصہ دراز سے پرامن انداز میں حکومت سے یہ مطالبہ کررہی ہے کہ خلفا راشدین کے یوم وفات وشہادت پر عام تعطیل کی جائے 18 ذی الحج بمطابق 30 اگست بروز جمعرات کو ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی یوم عثمان رض منایا جائے گا کارکنان بھرپور تیاری کے ساتھ احتجاجی و مطالباتی ریلی میں شرکت کریں انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے وال ملک پاکستان میں سرکاری سطح پر مختلف دن منائے جاتے ہیں لیکن خلفائے راشدین (حضرت ابوبکر صدیق حضرت عمر فاروق حضرت عثمان غنی حضرت علی رضی اللہ عنہم )ایام ہاے وفات و شہادت کو سرکاری سطح پر منایا جاتا اور نہ ہی عام تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے جو افسوسناک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 30 اگست بروز جمعرات بعد ظہر 3بجے مدح صحابہ و مطالباتی جلوس بڑے جوش وجزبیکے ساتھ بمناسبت 18 ذی الحج یوم شہادت سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نکالی جائے گیتمام کارکنان جلوس کی کامیابی کے لئے بھرپور تیاری شروع کریں۔