پنجاب اور بلوچ دشمنی کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے عوام کو مایوس کیا، عوامی نیشنل پارٹی

  • August 24, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 160 Views

میزئی اڈہ(ویب ڈیسک)اے این پی کی سیاست تعصب اور نفرت سے پاک ہے ،علاقے کی ترقی وخوشحالی کیلئے عوام کی بلاتفریق خد مت کی ہے ،پشتونوں اور اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں نے پشتونوں کو دھوکہ دیا ،اے این پی ماضی کی طرح اب بھی عوام کو مایوس نہیں کریگی ،قلعہ عبداللہ کے غیورعوام کے تہیہ دل سے مشکورہے کہ جنہوں نے تیسری بارہمیں خدمت کاموقع دے کرمنتخب کیاانشاء اللہ عوام امیدورں پرپوراپورااتریں گے نام نہادپشتون نے عوام کومایوس کیاتھا عوام نے الیکشن میں ان کومستردکرکے ایک اچھا فیصلہ کیاان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی انجینئرزمرک خان اچکزئی ،سابق سینٹرداودخان ایڈوکیٹ ،ڈاکٹرصوفی محمداکبرکاکڑ،ضلعی چیئرمین ملک عثمان خان اچکزئی ،حاجی عبدالجبارکاکڑ،ملک عبدالوہاب پیرعلیزئی لالاخان مسے زئی ،سعداللہ خپلواک ،حاجی زین اللہ پہلوان ،ملک محمدنورمسے زئی حاجی کمین کاکوزئی ،سردارطورک خان غبیزئی ،حاجی مرادخان غبیزئی ،نذرخان اچکزئی جمیل احمدپیرعلیزئی ،ملک نورمحمدصادق صداودیگرنے کاکاجی برمہ کلی پیرعلیزئی میں یوم تشکراورعیدملن پارٹی کے موقع پرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرجلسے میں ہزاروں افرادنے شرکت کی اورانجینئرزمر ک خان اچکزئی نے پورے قلعہ عبداللہ کے عوام کاشکریہ ادا کیاجلسہ عام سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ، اے این پی نے نفرت اور تعصب کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے باچاخان کے عدم تشدد کے سیاست کے فروغ سے علاقے میں امن اور بھائی کی فضاء قائم ہوئی ہے اس کے برعکس پشتونوں اور اسلام کے نام پر سیاست کرنے والوں نے عوام کو دست وگریبان کرنے اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا جس سے عوام ہمیشہ کیلئے مسترد کردیا،کیونکہ اس سے عوام نے آزما لیا اب عوام ان کے دھوکے سے واقف ہوگئے نام ونہاد قوم پرستوں کی پشتون دوستی کو عوام نے دیکھ لیا جنہوں نے اپنے سابقہ اقتدار میں پشتونخوایا پشتونستان کا نام تک نہیں لیا اور نہ کوئی قراداد پیش کیا ،ایک گورنر اور کئی وزراء سمیت صوبے کے آدھے اقتدار میں ہونے کے باوجود بھی علاقے کے مسائل جوں کے توں ہے پنجاب اور بلوچ دشمنی کے نام پر وؤٹ حاصل کرنے والوں نے گزشتہ تقریباً 5سال ان کے ساتھ اقتدار کے مزے لیکر گزارے لیکن عوامی مسائل حل کرنے پرکوئی توجہ نہیں دی قلعہ عبداللہ کے غیورعوام نے 25 جولائی کو اے این پی کو کارکردگی کی بنیاد وؤٹ دیکر کامیاب کراکر اعتماد کا اظہاکیا نام ونہاد قوم پرستوں نے پشتونوں کو تقسیم کیا اور انہیں آپس میں لڑایا اے این پی فخر افغان باچاخان کے فلسفہ عدم تشدد پر کاربند ہے جنہوں نے پشتونوں کو عدم تشدد کا درس دیاانشاء اللہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ، بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے عوام کے بنیادی مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی ضلع قلعہ عبداللہ اور بالخصوص چمن کے مسائل کسی چیلنج سے کم نہیں مگر یقین دلاتا ہوں کہ ان مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کروں گا عوام نے جن توقعات کااظہار کرکے اسمبلی میں بھیجا ہے ان توقعات پر پورانہ اترنے کی صورت میں ہمیں اسمبلی میں بیٹھے رہنے کا کوئی نہیں ہوگا ، فرائض سے غافل افسران کے لئے ضلع میں کوئی گنجائش نہیں جبکہ کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ، جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کا کردار کسی تعارف کا محتاج نہیں ہم لفاظی نہیں عملی طو رپر جمہوری اقدار کا فروغ چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عید الا ضحی کے موقع پر شہیدانو کور مردہ کاریزمیں چمن اور صوبے کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے وفود اور عید مبارکباد دینے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کا نمائندہ جماعت ہے اے این پی نے ہمیشہ پشتونوں کی بقاء کی جنگ لڑی ہے اسی لئے پشتونوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ پشتون قوم قوم ایک ہو کر ترقی کے راہ پر گامزن ہوسکے اے این پی نے ہمیشہ سخت ترین مصائب اور کڑے وقت کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی ہر قسم کے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمت گار تحریک کا تسلسل ہے فخر افغان باچا خان بابا کی جدوجہد کسی مخصوص جنس و نسل کے بجائے انسانیت کے لیے تھی رئیس الاحرار باچا خان نے روز اول سے معاشرے میں عدم مساوات کے خلاف آواز اٹھائی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخاب عوام کی طاقت سے جیتا ہے اور اب ہم عوامی خواہشات کے پابند ہے عوام نے جن توقعات کے بناء ہمیں ووٹ دیا ہے اگر ہم ان کے توقعات پر پورا نہ اتر سکے تو ہمیں اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ عوام کی پہلی ترجیح علاقائی امن صحت اور تعلیم ہے اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے ان بنیادی مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مسائل پر قابو پانا اور ان کا سدباب عوامی نمایندگان اور انتظامیہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گے جن کی اسمبلی میں نمایندگی نہ ہو بھی ہم انہیں دعوت دیتے ہے کہ وہ ہم ان کے ساتھ مل کر ضلع کی ترقی کیلئے کام کرے بلدیاتی نمایندگان کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہے ہمارا مقصد علاقائی ترقی ہے ہم تعصب اور عناد سے ہٹ کام کرنا چاہتے ہے ضلع قلعہ عبداللہ چمن بین الاقوامی بارڈر پر واقع ہے یہاں کے مسائل ایک چیلنج ہے انہوں نے کہا کہ ہم ٹرخانے کہ سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہم اللہ اور عوام کے سامنے جوابدہ ہے کارکردگی دیکھانے والوں کی حوصلہ افزائی اور کام نہ کرنے والے آفسران کو ضلع میں نہیں چھوڑیں گے انتظامی اور لاء اینڈ فورسزمنٹ اداروں کا ایک پیج پر ہونا ضروری سمجحٹا ہو انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جرائم کے خلاف کام کرنے والے لیویز اہلکاران کیلئے اس لیے اعلانات کیے تھے کہ انہوں نے واقعی مشکل واردات کا برقت سراغ لگایا گزشتہ روز تاجر قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کرنے والے لیویز ٹیم کیلئے تین لاکھ روپے جبکہ پشین سے ڈکیتی کیملزمان گرفتار کرنے والے لیویز ٹیم کیلئے ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ چونکہ لیویز فورس کے پاس ریسورسز کم ہے اس لئے جب تک ایم پی اے رہونگا تب تک لیویز فورس کی پیٹرولنگ گاڑیوں کیلئے ہر مہینے ایک ہزار لیٹر تیل اپنی جانب سے دینے کا اعلان کیا فورس میں جو بھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا میرا ان کے ساتھ وعدہ ہے ان کی حوصلہ افزائی ضرور کیا جائے گا اس لئے کہ فورس کا مورال بلند ہو اور کارکردگی دیکھائے انہوں نے کہا کہ میں سابقہ نمایندگان سے بلکل مختلف رہونگا فوری تبدیلی محسوس کرنا چاہتا ہو لیویز فورس کے پاس آبادی کی نسبت سے وہ وسائل نہیں دیے گئے جو کہ افسوس ناک ہے اس کا ماضی میں جو بھی ذمہ دار رہے مگر اب ہم اس کی ذمہ داری خود لے رہے ہے انہوں نے کہا کہ میں جس مقصد کیلئے میدان میں نکلا ہو اس مقصد کو پورا کرنا ہو گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طفیل بلوچ بھی انہیں عید ملنے شہیدانو کور مردہ کاریز پہنچے جہاں انہوں نے اے این پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی کوعید کی مبارکباد دی جبکہ نماز عید کے اجتماعات اور اس کے بعد شہر میں سیکورٹی کی صورتحال سے اصغرخان اچکزئی کو اگاہ کیا اصغرخان اچکزئی نے عیدگاہ کے موقع پر موٹرسائیکل چوری واقعہ کے بعد ایک بڑے آاپریشن میں موٹرسائیکل چوری گینگ پکڑنے اور ایک درجن مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیااور اس امید کااظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو جان و مال کا تحفظ دلانے کے سلسلے میں مستقبل میں بھی بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔