نواب اکبر بگٹی12ویں برسی ،26اگست کو شٹرڈاؤن وپہیہ جام ہڑتال کا اعلان

  • August 24, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 371 Views

کوئٹہ (پ ر) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان نوراللہ وطن دوست نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 26 اگست جو کہ شہید وطن نواب اکبرخان بگٹی کی یوم شہادت ہے جمہوری وطن پارٹی ہر سال یہ دن یوم سیاہ کے طورپر مناتی ہے اس سال بھی 26 اگست کو پورے بلوچستان میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی پارٹی پرچم سرنگوں رہے گا ہم بلوچستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین ‘ انجمن تاجران ‘ ٹرانسپورٹر ‘ صحافی حضرات ‘ وکلاء برادری ‘ ہوٹل ایسوسی ایشن سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ 26 اگست کی ہڑتال کی حمایت کریں شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت ایک المیہ ہے بلوچستانی عوام کے حق اور حقوق کی پاداش میں انہیں شہید کیا گیا اب بھی ان کے قاتل آزاد ہیں چند نادیدہ قوتوں نے بہت کوشش کی کہ ان کی پارٹی کو دیوار سے لگایا جائے مگر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی سربراہی میں وہ عزائم ناکام ہوگئے اور نوابزادہ گہرام بگٹی نے بگٹی مہاجرین اور اپنی قوم کا ساتھ دیکر شہید وطن سے وفاداری کا عملی ثبوت دیا۔