کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر مین عید الاضحی مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی ،نماز کے اجتماعات میں ملکی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں

  • August 24, 2018, 11:07 pm
  • National News
  • 180 Views

کوئٹہ واندرون بلوچستان(ویب ڈیسک ) ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی نماز فجر اور نماز عید کے بعد دعاؤں میں ملک کی سلامتی واستحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا ئیں مانگی گئیں نماز عید کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 78سے زائد مقامات پر عیدالاضحی کے اجتماعات منعقد ہوئے ، روح پرور مناظر میں ملک کی سلامتی ، استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، پولیس ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار عیدگاہوں اور مساجد پر تعینات رہے جبکہ حساس عیدگاہوں اور مساجد میں ورک تھروگیٹ بھی نصب کئے گئے تھے جبکہ نصیرآباد ، جعفرآباد ،سبی ،خضدار ، قلات ، چمن ، پشین ،لورالائی ، ژوب، مکران ، تربت ،چاغی ،مستونگ ، قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ سمیت صوبہ بھر میں عید کے اجتماعات منعقد ہوئے صوبہ بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ، نماز عید کے بعد مسلمانوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے لاکھوں جانور قربان کئے ۔