پاکستان مخالف نہیں ، برابری کی بنیاد پر حقوق چاہتے ہیں، محمود اچکزئی

  • August 24, 2018, 11:07 pm
  • National News
  • 402 Views

کوئٹہ (آن لائن ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اس کے خلاف نہیں ہے ہم پاکستان میں برابری کی بنیاد پر حقوق چاہتے ہیں پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل دور میں کھڑا ہے اگر ہم نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو تاریخ میں گمنام ہوجائیں گے فوری طور پشتونوں کیلئے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی ضرورت ہے اور دنیا کو یہ باور کروادیں کہ ہم ہر انسان کی اور اسے اقدار کے قدر کرتے ہیں اور دنیا کو بھی ہمارے اقدار کی قدر کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عنایت کاریز گلستان میں عظیم الشان جلسے سے خطاب کیا محمودخان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم ایک ہونا چاہیے اور ایک دوسرے سے اپنا فکر شریک کرلیں پشتونخواہ میپ نے کوئی گناہ نہیں کیا ہے بس صرف اس قوم کو سچ بتایا ہے پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل دور میں کھڑا ہے، اگر ہم نے ایک دوسرے سے اپنا فکر ایک دوسرے سے شریک نہیں کیا تو ہم تاریخ میں گمنام ہوجائیں گے میں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ انتخابات میں دھاندلی سے باز رہے ورنہ اپنے تو کیا دنیا بھی ہم سے ناراض ہوجائیں گے پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اس کے خلاف نہیں ہے لیکن ہم پاکستان میں برابری چاہتے ہیں جنرل سے لیکر جج تک یہ سن لیے کہ اس ملک میں ایک آئین ہے اور ہر ایک کیلئے حدود مقرر ہے تو ہر ایک اپنے حدود میں رہے 40 سال ہورہے ہیں افغانستان میں خون بہہ رہا ہے جنگ کی پالیساں صرف پشتونوں کیلئے ہیں ہم پشتونوں نے اس بات کو سمجھنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں ہم آزاد اور خودمختار افغانستان کے حامی ہیں انسانی تاریخ میں سب سے بڑی جنگ افغانستان میں لڑکر افغانستان نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ خودمختار ملک ہے افغانستان میں روازنہ کے بنیاد پر چالیس لاشیں گرتی ہیں فوری طور پشتونوں کیلئے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی ضرورت ہے اور دنیا کو یہ باور کروادیے کہ ہم ہر انسان کی اور اسے اقدار کی قدر کرتے ہیں، اور دنیا کو بھی ہمارے اقدار کی قدر کرنی چاہیے پاکستان ہمارا ملک ہے لیکن ہمیں ہر ادارے میں اپنا حق چاہئے، ہم فوج میں بھی اپنا حق چاہتے ہیں پاکستان کا سیاسی جدوجہد کی بدولت آزاد ہوا ہے اقوام متحدہ اور ویٹو پاور سے اپیل کرتے ہیں کہ افغانستان کی سرحدات کو محفوظ رکھو، افغانستان میں بیرونی مداخلت بند کی جائے افغانستان میں ہم ہر قسم کی مداخلت کے مخالف ہیں ہم پاکستان توڑنا نہیں چاہتے اور نہ پاکستان کے ساتھ لڑنا چاہتے ہیں دوہزار اٹھارہ واحد الیکشن ہے ، جس کے نتائج آتے ہیں سارے پارٹیوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے پشتونخواہ میپ کی سیاست کا محور پشتون خطے کے وسائل پر پشتون کا حق ہے۔