وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی ملاقات

  • August 24, 2018, 11:07 pm
  • National News
  • 139 Views

کوئٹہ+اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی ملاقات، بلوچستان کے مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ،ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے وزیر اعظم کو بلوچستان کے مسائل اور مالی مشکلات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور مسائل کا حل وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل رہے گا ،وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل سے آگاہ ہے اور ہم بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے حل طلب مسائل کے لئے بھر پور معاونت فراہم کی جائے گی ،وزیر اعظم نے میر جام کمال خان کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی