وزیراعلیٰ کا محدود سیکورٹی میں شہر کا دورہ ، صٖائی کی صورتحال کا جائزہ

  • August 24, 2018, 11:06 pm
  • National News
  • 91 Views

کوئٹہ(خ ن ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عید کے روز محدودسیکورٹی کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ جناح روڈ ، قندھاری بازار، میزان چوک، لیاقت بازار ، پرنس روڈ ، جوائنٹ روڈ اور ڈبل روڈ گئے اور ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی صفائی کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے۔