پشتونوں کیخلاف سازش کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا، نواب ایاز جوگیزئی

  • August 24, 2018, 11:06 pm
  • National News
  • 221 Views

قلعہ سیف اللہ(ویب ڈیسک)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و پشتون قومی جرگہ کے کنوینر نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ عوام انتخابات میں پشتون قیادت کو ایک سازش اور منظم منصوبہ کے تحت باہر رکھا گیا اب وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ پشتون قوم متحد ہو کر موجودہ حالات کا مقابلہ کرے اگر اب بھی پشتون قوم نے حالات کا مقابلہ نہیں کیا تو کبھی بھی مقابلہ نہیں کرسکتے اس وقت پشتون خطہ انتہائی بحرانوں اور مشکلات کا شکار ہے جب تک ہم خود اپنے مسائل حل نہیں کریں گے تو دوسرا کوئی بھی ہمارے مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں رکھتا کچھ سیاسی جماعتیں مہاجرین کے نام پر واویلا کرکے نفرت کی فضاء پیدا کرنا چاہتے ہیں پشتون قوم اپنے وطن اور خطے پر آباد ہے اور کوئی بھی ہمیں خطے اور وطن سے بے دخل نہیں کرسکتا آج جن کو مینڈیٹ ملا وہ اب عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے ایسا نعرہ لگا کر عوام بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ سیف اللہ میں عید کے موقع پر مختلف افراد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم جن حالات سے گزررہے ہیں وہ انتہائی مشکل حالات ہیں اور ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا ورنہ کوئی بھی ہمیں معاف نہیں کرے گا جس طرح عام انتخابات میں پشتون قیادت کو پشتون عوام سے دور کرنے کی سازش کی گئی اب ہمیں ملکر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں تمام اختلافات بھلا کر پشتون خطے کو ترقی و خوشحالی دینا ہوگا جب تک ہم نفرتوں کا خاتمہ نہیں کریں گے اس وقت تک ہم حالات کا مقابلہ نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے پشتون عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے اور پشتونخواوطن کو تباہی و بربادی سے بچانے کے لئے ہمارے ساتھ ملکر کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں پشتون قیادت کو ایک سازش اور منظم منصوبہ کے تحت باہر رکھا گیا اب وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ پشتون قوم متحد ہو کر موجودہ حالات کا مقابلہ کرے اگر اب بھی پشتون قوم نے حالات کا مقابلہ نہیں کیا تو کبھی بھی مقابلہ نہیں کرسکتے اس وقت پشتون خطہ انتہائی بحرانوں اور مشکلات کا شکار ہے جب تک ہم خود اپنے مسائل حل نہیں کریں گے۔