وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں لوگوں سے عید ملی

  • August 24, 2018, 11:06 pm
  • National News
  • 222 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عید کی نماز گورنر ہاؤس میں ادا کی۔چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی چیف سیکریٹری ڈاکٹر اختر نزیر نے بھی نماز عید وزیراعلیٰ کے ہمراہ ادا کی۔نماز کی ادائیگی کے بعد وزیراعلیٰ نے لوگوں سے عید ملی اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ سے چیئرمین سینٹ نے علیحدہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ سے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے بھی ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔دریں اثنا ء وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عید کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کر کے انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کرنے والوں میں اراکین صوبائی اسمبلی، قبائلی و سیاسی عمائدین ، صوبائی سیکرٹریز، ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔