بلوچستان کی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے ، وزیراعلیٰ جام

  • August 21, 2018, 9:49 pm
  • National News
  • 111 Views

اوتھل (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان بی اے پی کے مرکزی صدر نواب جام کمال خان نے کہا کہ ضلع لسبیلہ سمیت بلوچستان بھر میں ترجیحی بنیادوں پرمسائل حل کیئے جائیں اپنی ذمہ داری کو خوش اسلوبی سے نبھائیں گے لسبیلہ کی عوام نے ہمیشہ محبت پیار دیا ہے بلوچستان سے احساس محرومی کا خاتمہ کرنے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائیں جائیں گے ضلع لسبیلہ میں جائز و بنیادی مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سی ایم ہاوس کوئٹہ میں ضلع لسبیلہ سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کے مسائل حل کرینگے اللہ پاک کی مدد جو ذمہ داری ملی ہے اسکو خوش اسلوبی سے نبھائیں گے رب العزت نے بہت عزت دی ہے جس کا میں جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے ضلع لسبیلہ میں جائز مسائل فوری حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے پانی۔بجلی۔تعلیم وصحت کے مسائل حل کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت لسبیلہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور اللہ پاک کی مدد سے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ سمیت بلوچستان کی عوام نے ہمیشہ بے پناہ محبت پیار دیا ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائیگا اور عوام کے تواقعات کو پورا اتریں گے اس دوران ضلع لسبیلہ سے آئے ہوئے وفود نے جام کمال خان عالیانی کو وزیراعلیٰ بلوچستان بننے پر مبارکباد پیش کیئے اور گلدستے۔پھولوں کے ہار اور روایتی اجرکیں پہنائی اس موقع پر نواب جام کمال خان نے مبارکباد دینے والے لوگوں کا شکریہ اداکیا اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان نے تمام مسائل غور سے سنے اور حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی ملاقات کرنیوالوں میں چیئرمین لسبیلہ شیخ غلام اکبر۔ممتاز قبائلی رہنما وڈیرہ شاہنوازحسن جاموٹ،سردار عبدالرشید پھورائی،حاجی محمد حسین جاموٹ،وڈیرہ اللہ رکھیہ جاموٹ،وڈیرہ ہاشم دیریا،سردار رحمت اللہ خاصخیلی،میر فتح جاموٹ،محمد اسلم سوری،میر شاہجان جاموٹ،ٹھیکیدار مہتاب رونجھو،حسین علی جاموٹ،عبدالغفور رونجھو،غلام حیدر انگاریہ،رضوان سمیت دیگر ضلع لسبیلہ کے علاقوں اوتھل،بیلہ،وندر،حب،لاکھڑا کے سینکڑوں لوگ موجود تھے اور اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کے ہمراہ انکے صاحبزادے نوابزادہ جام محمد کمال بھی موجود تھے اور سی ایم ہاوس کوئٹہ میں لسبیلہ کے عوام کا ایک جم غفیر تھا اور نواب جام کمال خان عالیانی سے بلوچستان بھر سے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے ملاقاتیں کیں اور وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کیئے اور اس موقع پر پی ایم ایز کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ صحت وصفائی سمیت مختلف مسائل کا شکار ہے کوئٹہ کی ترقی اور شہری مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے جلد اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کرکے اس پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا، اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو سفارشات کی تیاری کی ہدایت کردی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کے ان سے یہاں ملاقات کی،ملاقات کے دوران سیاسی امور سمیت صوبے اور بالخصوص کوئٹہ کی ترقی کے حوالے بھی بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ مختلف ادوار میں کوئٹہ کی ترقی کے لئے پیکیجز کے اعلانات ہوئے ہیں اور اس حوالے سے فنڈز کا اجراء بھی ہوا تاہم اب تک عملی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آسکی ہے، وہ بلوچستان کی مجموعی ترقی بالخصوص کوئٹہ کو ایک بہتر اور خوبصورت شہر بنانے کا وژن رکھتے ہیں جس کو جلد عملی جامع پہنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو اس وقت پینے کے صاف پانی،نکاسی آب، صفائی اور ٹریفک جیسے سنگین مسائل کا سامناہے جن کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے ،وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ہم سب کا شہر ہے اور اس شہر کی بہتری ہم سب کی ذمہ داری بھی ہے اس ضمن میں شہریوں کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا، ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعلیٰ کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ان کا تعلق بھی کوئٹہ سے ہے لہٰذا وہ بھی کوئٹہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے اور وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون کرے گی، انہوں نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ وزیراعلیٰ نے بھی انہیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔