بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں میں اچانک تیزی

  • August 21, 2018, 9:49 pm
  • National News
  • 405 Views

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا اپوزیشن جماعتوں نے رابطوں میں اچانک تیزی پیدا کردی اور عید کے بعد بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا اعلان کیا جائے گا اس وقت اپوزیشن جماعتوں میں متحدہ مجلس عمل بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی مسلم لیگ (ن) شام ہیں ذرائع نے منگل کے روز این این آئی کو بتایا کہ عید کے فوراً بعد نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلایا جارہاہے ۔ جس میں نیا اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس وقت متحدہ مجلس عمل کے ارکان کی تعداد 10ہے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) گروپ کی تعداد 9،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ایک اور مسلم لیگ (ن) کی ارکان کی تعداد ایک ہے۔ مستونگ پی بی 35پر بھی ضمنی الیکشن ہوگا اور اب تک اس نشست پر چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی بحیثیت آزاد امیدوار کے حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔ دوسری جانب پی بی 40کی نشست سردار اختر مینگل نے خالی کی ہے اس نشست پر بھی ضمنی الیکشن ہونا باقی ہے۔ دونوں نشستوں پر حزب اختلاف کے امیداروں کا کامیابی کا واضح امکان ہے۔ موجود ہ اسمبلی میں پہلی مرتبہ مضبوط ترین اپوزیشن ہوگی دوسری جانب حکومت کو اپوزیشن کا مقابلہ بڑی حکمت عملی اور دانشمندی سے کرنا ہوگا۔