اعتزاز حسن کی صدارت امیدوار نامزدگی پر تحفظات کا اظہار

  • August 21, 2018, 9:48 pm
  • National News
  • 130 Views

کوئٹہ (این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اورااعتزاز حسن کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کے مسئلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرلیاہے۔ اور کہا ہے کہ اگر اعتزاز حسن کی جگہ کسی اور کو پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے اگر اعتزاز حسن کو تبدیل نہیں کیا گیا تو ہم سابقہ وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جنرل عبدالقادر بلوچ کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صدارتی امیدوار کے طور میدان میں سامنے لائیں گے مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے این این آئی کو بتایا ہے کہ ہماری پارٹی کو اعتزاز حسن کے نام پر تحفظات ہے لیذا اس کو تبدیل کیا جائے اور اس کی جگہ کسی اور کو سامنے لایا جائے تو ہم اس پر غور کرسکتے ہیں ورنہ بلوچستان سے سابقہ وفاقی وزیر (ر) لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار ہونگے۔