تربت میں وئن سٹورسیل کردیئے گئے

  • August 21, 2018, 9:47 pm
  • National News
  • 154 Views

تربت (نامہ نگار) ای ٹی او کیچ بیبگر طارق گورگیج کی کاروائی ،تربت کے دونوں وائن اسٹوروں اورگوداموں کو عیدکیلئے سیل کردیا، عیدکے چوتھے روز وائن اسٹورکھلیں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کے ڈائریکٹرجنرل محمد زمان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کیچ کے ای ٹی او بیبگرطارق گورگیج کی سربراہی میں محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے پیرکے روز تربت شہر کے دونوں وائن اسٹوروں اور ان کے گوداموں کو عیدالاضحی کی مناسبت سے 4دن کیلئے سیل کردیا، ای ٹی او کیچ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ وائن اسٹورز21 اگست سے24اگست تک طورپر بند ہوں گے اس دوران اگرکسی نے خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی، اس دوران وائن اسٹوروں کی خفیہ اورکڑی نگرانی بھی کی جائے گی۔