صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی عید کے بعد کوئٹہ کا دورہ کرینگے

  • August 21, 2018, 9:47 pm
  • National News
  • 259 Views

کوئٹہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی عید کے بعد کوئٹہ کا دورہ کرینگے اور بلوچستان صوبائی اسمبلی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ مانگیں گے واضح رہے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ٹوٹل ارکان کی تعداد65ہے اور صدارتی الیکشن 4ستمبرکو ہوگا ۔65سیٹوں میں سے اس وقت دو نشستوں پر حلقہ پی بی 35مستونگ میں خودکش حملے کے بعد الیکشن منسوخ کردیا گیا تھا۔ جبکہ پی بی حلقہ 40سے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) گروپ کے سربراہ جو قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہوگئے تھے ان میں سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 40انہوں نے چھوڑ دی ہے جبکہ خواتین کی نشست پر بی این پی اور پی ٹی آئی کے درمیان فیصلہ ہونا باقی ہے پی بی 41کی نشست پر جمعیت علمائے اسلام کی امیدوار زاہد علی ریکی اور حلقہ پی بی 26کوئٹہ تین پر ایچ ڈی پی کے امیدوار احمد علی کوہزاد کا رزلٹ روکھ دیا ہے۔ اس طرح اب تک 65میں سے 5نشستوں کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوسکا اس وقت بلوچستان صوبائی اسمبلی کی ارکان کی تعداد فل الحال 60ہے۔