وزیراعلیٰ جام کمال گورنر ہاؤس میں عید کی نماز ادا کرینگے

  • August 21, 2018, 9:38 pm
  • National News
  • 129 Views

کوئٹہ (خ ن )وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عیدالاضحی کی نماز گورنر ہاؤس میں ادا کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ صبح 11بجے سے دوپہر ایک بجے تک وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں لوگوں سے عید ملیں گے ،وزیراعلیٰ ایس او ایس ویلیج کا دورہ کرکے وہاں مقیم بچوں سے عید ملیں گے اور سول ہسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔