حکومت بلوچستان نے بروز جمہ 24اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا

  • August 21, 2018, 9:38 pm
  • National News
  • 183 Views

کوئٹہ (خ ن)حکومت بلوچستان نے بروز جمہ 24اگست کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیاہے۔ اس بارے میں سرکاری نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ سرکاری ملازمین کے مزے ہوگئے اب وہ 21سے لیکر 26اگست تک چٹھیاں منائیں گے۔ اور بروز پیر 27اگست سے دوبارہ ورکنگ ڈے شروع ہوجائیگا سرکاری طور پر عیدا لاضحی کی دو چٹھیاں یعنی 22اور23کو چٹھیاں تھی 24کو سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر ہونا تھا اور 25اور 26ویسے ہی سرکاری چھٹی تھی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بروز جمعہ 24اگست کو سرکاری ملازمین آدھی چٹھی کرتے ہیں25اور26اگست کو سرکاری عام تعطیل ہوتی ہے۔ اب سرکاری ملازمین 27اگست بروز پیر کو اپنے ڈیوٹی پر حاضر ہونگے۔