چمن ، قتل وڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث3ڈاکو گرفتار ، اسلحہ برآمد

  • August 21, 2018, 12:19 am
  • National News
  • 150 Views

چمن (ویب ڈیسک) چمن میں لیویز فورس کی بڑی کاروائی آج صبح فائرنگ کرکے نظام الدین نامی نوجوان کو ہلاک کرنے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا دوپستول اورراؤنڈ برآمد ایم پی اے اصغرخان اچکزئی کی بہترین کوششیں بھی ساتھ تھی اورکاروائی میں لیویز فورس کو دھرنے کے بعد سخت احکامات جاری کئے تھے جس پر لیویز فورس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر طفیل احمد بلوچ کا پریس کانفرنس سے خطاب ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق چمن میں لیویز فورس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے رات کے آخری پہرواردات کے ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اعتراف جرم بھی کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر طفیل احمد بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر میرباز مری نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رات کے پچھلے پہر واردات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک کرنے والے شخص نظام الدین کے قاتلوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور ان سے دو ٹی ٹی پستول اور راؤنڈ بھی برآمد کرلیا ڈپٹی کمشنر طفیل احمد بلوچ نے کہاکہ ہلاک شدہ شخص کے لواحقین نے دھرنے میں جو مطالبہ کیااور ایم پی اصغرخان اچکزئی اور انتظامیہ نے جو وعدے کیا اس کے مطابق ان کو فوری طورپر مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران واردات میں ملوث تینوں افراد کو فوری طورپر گرفتار کرلیا نعمت اللہ ،دوست محمد عرف چوچو ،احمد شاہ ہیں اور تینوں نے اعتراف جرم بھی کرلیاہے اور مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ اسی طرح لیویز فورس نے کئی اور مجرموں کو گرفتارکرلیا جو27 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث ہیں جبکہ تینوں نے دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کرلیاہے جسمیں موبائل فون چھیننے اور دیگر سنگین قسم کی وارداتیں ہیں انہوں نے پریس کانفرنس میں مزیدکہاکہ جب سے میریاور میری ٹیم کی چمن میں تعیناتی ہوئی ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر میرباز مری اور تحصیلدار بہادرخان اوردیگر لیویز اہلکاروں نے کئی چھاپوں میں ملوث ملزموں کو گرفتارکرلیاہے اور سب سے اہم آج کی واردات ہے جس کے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر ملزموں کو گرفتارکرکے میڈیاکے سامنے پیش کردیا ہیملزموں نے بھی صحافیوں کوبھی اعترافی بیان دیا ۔