عیدالاضحی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے ، سعید احمدہاشمی

  • August 21, 2018, 12:19 am
  • National News
  • 112 Views

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینئر سیاستدان سعید احمد ہاشمی نے اپنے بیان میں عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں بی اے پی کی حکومت بننے پر کارکن سجدہ شکر ادا کریں اور شہدائے مستونگ ،شہدائے بھوسہ منڈی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سادگی سے عید منائیں ، انہوں نے کہا کہ عید صرف ایک تہوار کا نام نہیں بلکہ ہمیں ایک عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے ، ہمیں اس موقع پر اپنے عزیز واقارب ،غرباء ومساکین کا خیال رکھنا چاہئے اور ان لوگوں کو یادرکھنا چاہئے جنہوں نے صوبے میں امن جمہوریت کے قیام کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی انہوں نے کہا کہ صوبے کی موجودہ حکومت ایک مثالی حکومت ہوگی جس میں گڈ گورننس اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی مثالیں دی جائیں گی وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نفیس مدبر اور باصلاحیت سیاستدان ہیں وہ صوبے کو ایسی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرینگے جس کی آج تک صرف امید ہی کی جاسکی ہے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو چاہئے کہ وہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں اور صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں حکومت اور میر جام کمال کا بھرپور ساتھ دیں ۔