وزیراعظم کا قوم سے خطاب جمعیت نظریاتی کے موقف کا عکاس ہے ،مولانا لونی

  • August 21, 2018, 12:19 am
  • National News
  • 114 Views

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی نائب و بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار عبدالستا ر شاہ چستی،مولانا عبدالستار آزاد، ملک ایان اللہ کاکڑ، حاجی حبیب اللہ صافی، عبید اللہ حقانی نے اپنے بیا نا ت میں وزاعظم پا کستان عمر ان خان کے قو م سے پہلے خطا ب میں مدینہ ریاست کے طرز پر ملک کو بنانے وزیراعظم ہاؤس میں رہنے کے بجائے چھوٹا گھر اور گاڑیوں کی نیلامی سینکڑوں ملازمین کے فرائض سمیت دیگر اقدامات کے اعلانات سمیت ملکی مسائل سے متعلق صحیح تصویر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 71 سال میں جتنے بھی حکمران آئے ہیں ہر حکمران نے دعوے اور اعلانات تو بہت کئے کسی نے تین کسی نے سال کسی نے سود دن لیکن وہ اعلانات اعلانات تک محدود رہے اور اگر عمران خان نے اپنے اعلانات کو عملی جامعہ پہنا کر عملدرآمد کر ایا تو یقیناًاس سے ملک کے بہت سے مسائل حل ہونگے اور عمران خان نے آج خود ہی اپنی تقریر میں کہا کہ اسلام کی ساری باتیں مغرب نے اپنائی ہیں اور مسلمانوں نے نہیں اپنا ئی ہیں جمعیت علماء اسلام نظریاتی روز اول ہی سے اس ملک اسلامی نظام عدل اور خلفاء راشدین کے نظام کے نفاذ کا مطالبہ کر تی چلی آر ہی ہے اور گزشتہ روز عمران خان کا خطاب جمعیت نظریاتی کے موقف کا عکاس ہے جمعیت علماء اسلام نظریاتی اس ملک میں اسلام نظامی عدل ہی چاہتی ہے اور جو بھی اسے نافذ کرے ہم اس کے بھر پور حمایت کر تے ہیں۔