لاپتہ افراد مجرم ہیں تو عدالتوں میں پیش کرکے سزا دی جائے ، سرداراختر مینگل

  • August 21, 2018, 12:18 am
  • National News
  • 399 Views

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی اگر بلوچستان کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو اپنی بے بسی کا اظہار کریں عمران خان اگر ہماری6نکات پر عمل درآمد نہیں کرواتے تو یہ ہٹ وکٹ ہوگی ہمیں ہمارے وسائل کا اختیار دیا جائے ہم خیرات نہیں مانگتے بلوچستان کے عوام اقتدار کے نہیں بلکہ اختیارات کی جنگ لڑرہے ہیں جمہوریت کو اپائج کیا جارہا ہے ان خیالات کااظہارا نہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران کیا سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ آج ہم جمہوریت کو اٹھا کر آمریت کی گود میں ڈال رہے ہیں حق کی بات کرنے پر سب کو غدار کہا جا تا ہے اس بار کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ تاریخ کی بد ترین دھاندلی ہوئی ہے جہاں سے میں منتخب ہو اہوں اس حلقے کو سب سے پہلے کھولا جائے اور چیک کریں کہ کئی میں بھی دھاندلی کے ذریعے ایوان میں پہنچا تو نہیں میری کا بینہ سے گزارش ہے کہ ایک کمیشن بنایا جائے اور جو حلقے پر اعتراضات ہے انہیں کھولا جائے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں جومینڈیٹ ملا ہے ہم نے اس کے بدولت موجودہ حکومت سے تعاون کرنے کے لئے چھ نکات پیش کئے مسخ شدہ لا شوں پر احتجاج کرنے پر ہمیں غدار کہا جا تا ہے بلوچستان میں اجتماعی قبریں برآمد ہو رہی ہے جس ترقی سے میری شناخت میں خطرے پڑے وہ قبول نہیں الیکشن2018 ء پر تحفظات ہے احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے ووٹ ضائع پر اتنا شور ہے لاپتہ افراد کے اہل خانہ احتجاج شور کیوں نہ کریں سب کو مل کر قومی ایجنڈا طے کرنا ہو گا گوادر میں سی پیک کا بڑا چرچہ ہے وہی گوادر پینے کے صاف پانی سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سابقہ ادوار میں فنڈز کا ناجائز استعمال کیا گیا جس کے باعث آج بلوچستان پسماندگی کا شکار ہے اگر ان مسائل پر پہلے ترجیحی دی جاتی تو آج یہ صورتحال نہیں ہوتی ہمیں ہمارے وسائل پر اختیار دیا جائے خیرا ت نہیں بلکہ اپنا حق مانگتے ہیں بلوچستان کے لوگ اقتدار کے نہیں بلکہ اختیارات کی جنگ لڑرہے ہیں بلوچستان کو احساس محرومی سے نکالنے کے لئے اہم کردار حکومت کو ادا کرنا ہوگا وزیراعظم عمران خان جب اپوزیشن میں تب بھی ان کے سامنے یہ نکات رکھے تھے بلوچستان کے مسائل تب واضح سامنے آئیں گے جب کوئی سنے گا سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں اور ان کے مسائل کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا عمران خان اگر ان 6نکات پر عمل درآمد نہیں کرواتے تو یہ ہٹ وکٹ ہوگی عمران خان کی حکومت کا ساتھ دیا ہے اب اگر وہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتے تو پھر ہم بھی کوئی گلہ نہ کرے ہمیں صرف یہ بتایا جائے کہ جو لاپتہ افراد ہیں زندہ ہیں یا مردہ اگر کسی پر کوئی جرم ہے عدالتیں موجودہیں اور عدالتوں میں پیش کرکے ان کو سزائیں دی جائیں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو اپائج کیا جارہا ہے جمہوریت کسی بھی ملک کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومت دونوں کا رویہ ٹھیک نہیں اپوزیشن کا کردار یہی ہوتا ہے کہ حکومت کو ڈسٹرب کرے مگر حکومت کو ماحول بہتری کی طرف لے جائیں بلوچستان کے حالات ایسے ہیں وہاں کالم نگاروں کے قلم کی سیاہی خشک ہو جاتی ہے ۔