پشتون قوم حقوق کیلئے متحدہوکر جدوجہد کرے ، اے این پی

  • August 21, 2018, 12:18 am
  • National News
  • 100 Views

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی باچا خان مرکزی سے جاری کردہ ضلعی بیان میں تمام پشتون افغان ملت کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب ہم متحد ہو کر پشتونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں کیونکہ بغیر متحد ہوئے پشتون قوم کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی اس خوبصورت اور بابرکت موقع پر ہم سب مل کر یہ دعا کریں کہ پشتون قوم اس وقت جن حالات سے گزررہی ہے ان حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی کی جانب گامزن ہو بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے باچا خان کے فلسفے اور نظریہ کی بدولت روز اول پشتون قوم کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑی ہے پشتون قوم زئی اور خیلی میں تقسیم ہونے کے باعث آج نا صرف زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہے بلکہ آج تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے پشتون وطن میں بسنے والی اقوام کو چاہئے کہ وہ عید کے بابرکت موقع پر متحد ہونے کا عہد کریں اور پشتون اولس کی کامیابی اور ترقی کے لئے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں کیونکہ جب تک پشتون اولس متحد نہیں ہوگی اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکے گی ۔