قیام امن کیلئے صوبائی حکومت سے تعاون جاری رہیگا، جنرل عاصم باجوہ

  • August 21, 2018, 12:17 am
  • National News
  • 77 Views

کوئٹہ (خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے میں عام انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج کی معاونت کو سراہاجبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ نے یقین دلایا کہ صوبے میں دیر پا بنیادوں پر امن کے قیام کے لئے صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔کمانڈر سدرن کمانڈ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھا لنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔