وزیراعلیٰ کی عیدالاضحی کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت

  • August 21, 2018, 12:15 am
  • National News
  • 131 Views

کوئٹہ (خ ن )وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عیدالاضحی کے موقع پر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کرنے، بالخصوص عیدگاہوں کی موثر حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے محکمہ بلدیات اور بلدیات اداروں کو عیدالاضحی کے دنوں میں صفائی کے جامع اقدامات کرنے، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کے علاوہ جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔