وزیراعلیٰ جام کمال کی گورنر اچکزئی سے ملاقات

  • August 21, 2018, 12:15 am
  • National News
  • 126 Views

کوئٹہ (خ ن )نومنتخب وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے پیر کے روزگورنربلوچستان محمدخان اچکزئی سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیر گورنر کے ہمراہ رہے اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو ، سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، اور چیف سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیربھی موجود تھے۔ بعدازاں گورنربلوچستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔