سرفراز بگٹی سیکورٹی اور سرکاری مراعات واپس لینے پر ناراض

  • August 21, 2018, 12:14 am
  • National News
  • 1.11K Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)سابقہ وزیر داخلہ اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے ڈیرہ بگٹی سے2018کے انتخاب میں شکست کھانے والے سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی سے تمام سرکاری مراعات جن میں سیکورٹی اہلکار اور جدید قسم کی گاڑیاں ان کے زیر استعمال تھیں ۔محکمہ داخلہ نے فوری طور پر واپس لے لی ہیں جس پر میر سرفراز بگٹی ناراض ہوگئے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق جن وزراء کے پاس الیکشن سے پہلے سرکاری مراعات اور سیکورٹی اہلکار ان کے زیر استعمال تھے الیکشن میں ہارنے والے ہر امیدوار سے وہ مراعات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ نئی کابینہ میں شامل وزراء کو وہ مراعات دی جاسکیں۔