نگران حکومت میں ہونیوالی بھرتیوں پر عملدرآمد روک دیاگیا

  • August 19, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 248 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے نگران حکومت میں ہونے والی بھرتیوں پر عملدرآمد روک دیا اور نئی حکومت میرٹ پر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے میسر کریں گے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کے اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے نگران حکومت میں ہونے والی بھرتیوں پر عملدرآمد روک دیا اور کہا کہ موجودہ نئی حکومت میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے دیں گے۔