بلوچستان ، حادثات وواقعات میں 3بچوں سمیت7افراد جاں بھق

  • August 19, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 135 Views

کوئٹہ+اندرون بلو چستان (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع لورالائی،سوئی ، دکی اور چمن میں پیش آ نے والے مختلف واقعات و حادثات میں 3بچوں سمیت 7افراد جاں بحق جبکہ18زخمی ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اوستہ محمد کے علاقے چانڈیو محلہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 2 سگے بھائی 5 سالہ سراج اور 3 سالہ فیصل جان کی بازی ہار گئے ہیں جن کی نعشوں کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے ادھر کینگری سے ملنے والی اطلا عات کے مطا بق گزشتہ روز مقا می کمپنی کا مسا فر کو چ جس میں ڈرائیور اور کلینر سوار تھے تیز رفتاری کے با عث الٹ گیا جس کے نتیجے میں کو چ میں سوار دو نوں افراد جان کی با زی ہا ر گئے ہیں مر نے والوں کی نعشوں کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔دوسری جانب سے سوئی کے علاقے بگٹی کالونی ہندو محلہ میں کچی دیوار کے ملبے تلے دب کر کمسن بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے پولیس کے مطابق بچے کی نعش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا گیا ہے ۔ دریں اثناء ضلع لورالائی کے علاقے ناصر آباد میں دو گروپوں کا مسجد کے تنا زعہ پر تصادم میں ایک شخص انور ولد اختر محمد جاں بحق جبکہ 2افراداختر محمد اور حبیب اللہ زخمی ہو گئے ہیں جاں بحق شخص کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واقعہ کے بعد پو لیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے ،علا وہ ازیں لو را لا ئی کے کلی کچلاک میں واقعہ مکا ن سے اظہا ر اللہ نا می شخص کی چھت سے لٹکی نعش کو بر آ مد کر لیا گیا ہے پو لیس ایس ایچ او کلیم اللہ کا کڑ کے مطا بق نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے لئے کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کے مختلف پہلو ؤں سے جا ئزہ لیا جا رہا ہے تا کہ پتہ چلا یا جا سکے کہ مر نے والے شخص نے خو د کشی کی ہے یا پھر اسے قتل کر دیا گیا ہے ۔ دریں اثناء اتوار کو بلو چستان سرحدی شہر چمن میں گڑنگ چیک پوسٹ کے قریب گا ڑیوں کے تصادم میں13افرادزخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔