ایران سے آنیوالے700 زائرین تفتان بارڈر پر تین دن سے محسور

  • August 19, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 86 Views

تفتان (نامہ نگار)ایران سے آنیوالے700 زائرین تفتان بارڈر پر تین دن سے محسور زائرین کے بسوں کو روک دیا گیا زائرین نے واقعہ کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا زائرین نے مطالبہ کیا کہ اگر ہمیں مزید آگے جانے نہیں دیا تو ہم کوئٹہ سمیت صوبے بھر کو بلاک کرینگے زائرین نے کہا ہے کہ ہم تفتان سے نکل چکے ہیں اور 15 کلو میٹر دور کوئٹہ روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں ہمارے ساتھ بچے، خواتین اور بزرگ شہری بھی ہے اور ہمارے بسوں کو انتظامیہ نے پاکستان ہاؤس میں بند کیا ہوا ہے اور حکومت بلوچستان سے اپیل کر تے ہیں کہ ہمارے بسوں کو ہمارے حوالے کیا جائے اور ہم عید الضحیٰ اپنے بچوں کیساتھ گزاریں گے اگر انتظامیہ نے ہمیں جانے نہیں دیا تو ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور تفتان انتظامیہ پر عائد ہو گی اور اس وقت ہمارے پاس خوراک کا بھی کوئی بندوبست نہیں اور سات سوسے زائد زائرین کھلے آسمان تلے شدید گرمی میں دن رات گزارر ہے ہیں ۔