گورنر بلوچستان کا آئندہ چند روز میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا امکان

  • August 19, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 176 Views

کوئٹہ (این این آئی) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بلوچستان کے نئے 17ویں وزیراعلیٰ میر جام کمال عالیانی نے اتوار کے روز گورنر ہاؤس کے ایک سادہ اور پروقار تقریب میں حلف لیا قابل اعتما د ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ ،صوبہ پنجاب، اور صوبہ خیبر پختونخوا کے تینوں گورنروں نے نئے وزراء اعلیٰ سے حلف لینے کے بعد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر بلوچستان بھی آئندہ چند روز میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائینگے ۔وزیراعظم عمران خان نیازی جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے وہ اپنی مرضی کا نیا گورنر لگا سکے اس کیلئے وہ صدر مملکت کو ایڈوائز دینگے جس کے بعد صدر مملکت بلوچستان کے نئے گورنر کے نام پر دستخط کرینگے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کے نئے گورنر کا تعلق پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی سے اور اس کے علاوہ بھی کئی سیاسی جماعتوں اور بلوچستان کی اتحادی جماعتوں سے بھی ہوسکتاہے۔