محمدخان اچکزئی 5وزراء اعلیٰ سے حلف لینے والے منفرد گورنر

  • August 19, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 411 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کا منفرد اعزاز وہ پاکستان کے پہلے گورنر بن گئے جنہوں نے پانچ سالوں میں پانچ وزراء اعلیٰ سے حلف لیا تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے پانچ وزراء اعلیٰ جن میں 2013 میں ڈاکٹر مالک بلوچ سردار ثناء اللہ زہری میر قدوس بزنجو نگران وزیراعلیٰ علاو الدین مری اور اتوار کے روز 2018 کے عام انتخابات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب وزیراعلیٰ جام کمال سے بھی حلف لیا اسطرح انہوں نے پانچ سالوں کے دوران پانچ وزراء اعلیٰ سے حلف لیا جو ایک منفرد ریکارڈ ہے جو شاہد ہی کسی اور گورنر کے پاس ہو۔