وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری میں اپوزیشن کی عدم شرکت

  • August 19, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 271 Views

کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی تقریب حلف برداری میں اپوزیشن نے شرکت نہیں کی جس سے لگتا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں طویل عرصے بعد اپوزیشن اسمبلی میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے موڈ میں ہے بلوچستان میں اس بار بیس کے قریب ارکان اپوزیشن میں ہیں جس میں کافی تجربہ کار پارلیمنٹرین بھی شامل ہیں جو بلوچستان کے مسائل پر کافی دسترس رکھتے ہیں تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقریب حلف برداری میں اپوزشین کی کمی ہر کسی نے محسوس کی حکومتی ارکان اسمبلی صحافیوں سے پوچھتے رہے کہ اپوزشین نہیں آئی جس پر ایک صحافی نے برجستہ جواب دیا کہ آپ نے دعوت نہیں دی تو وہ بن بلائے کیسے آجاتے تاہم بلوچستان میں بھی اپوزیشن نے وفاق میں اپوزیشن کی پیروی کی جس نے وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کی تھی ۔