سابق نگران وزیراعلیٰ کی اسٹاف ہے، الوداعی ملاقات،گارڈ آنرپیش

  • August 19, 2018, 11:07 pm
  • National News
  • 157 Views

کوئٹہ(خ ن )سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے اتوار کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔افسران اور دیگر ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ مختصر مدت کے لئے آئے تھے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کر کے جارہے ہیں اور ان ذمہ داریوں کی ادائیگی میں افسران اور ملازمین نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اس لئے وہ سب کا مشکور ہیں جس کے سبب وہ اپنی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی اور کامیابی سے سرانجام دینے میں کامیاب ہوئے۔وزیر اعلیٰ نے تمام افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اسی طرح محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے رہیں گئے۔ بعدازاں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا۔