بی اے پی کے اراکین نے حکومت سازی سے متعلق اختیارات جام کمال کو تفویض کردیئے

  • August 15, 2018, 11:47 pm
  • National News
  • 417 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی ارکان کا اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم فیصلے ، ایم ایم اے اور بی این پی کو حکومت میں شامل کرنا کا فیصلہ ،انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہوا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی عہدیداروں اور پارلیمانی بورڈ کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدر جام کمال کی صدارت میں منعقد ہوا ، بی اے پی کے ارکان بلوچستان اسمبلی نے حکومت سازی کے لیے تمام تر اختیارات پارٹی صدر جام کمال خان کو تفویض کردئیے اجلاس میں بی اے پی ارکان بلوچستان اسمبلی کا جام کمال خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا بی اے پی اراکین اسمبلی کی جانب سے تفویض کردہ اختیارات کے بعد جام کمال خان دیگر اتحادی جماعتوں سے حکومت سازی کے لیے حتمی معاملات طے کریں گے۔بی اے پی اراکین بلوچستان اسمبلی کے فیصلے کے بعد جام کمال خان کا حکومت سازی کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کی جائیگی بلوچستان میں سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں صوبے کی ترقی تمام سیاسی جماعتوں کا یکجا ویژن ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے فیصلے کے بعد جام کمال خان کی زیر صدارت بی اے پی کے اراکین اسمبلی کا مشاورتی اجلاس جاری اہم فیصلے متوقع ہیں بلوچستان عوامی پارٹی کے اجلاس میں کل ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی نامزدگی کو حتمی شکل دینے کے لئے مشاورت کی جائے گی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس کے دوران یہ فیصلہ ہوا کہ آنیوالی حکومت میں ایم ایم اے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کو شامل کرینگے اور اس بارے میں فارمولا طے کیا جس میں ایم ایم اے اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کو تین ،تین وزارتیں ،دو مشیر اور ڈپٹی سپیکر کا عہدہ بھی دینگے ۔