پی ٹی آئی کی حکومت ایک سال بھی نہیں چلے گی ، جے یوآئی

  • August 15, 2018, 11:46 pm
  • National News
  • 92 Views

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناحافظ حمداللہ،جنرل سکریٹری حاجی سازالدین،مولاناولی محمدترابی،حاجی عبدالصادق،حاجی عبدالباری اچکزئی،عزیزاللہ پکتوی،رحم الدین ایڈوکیٹ،میراسحاق زاکرشاہوانی،مفتی رحمت اللہ،حافظ مجیب الرحمن ملاخیل اورکابینہ کے دیگراراکین نے اخباری بیان کہاکہ پی ٹی آئی والے حکومت چلانے کی صلاحیت اوراختیارنہیں رکھتے اس لے یہ حکومت ایک سال مدت بہ مشکل گزار سکے گی انہوں نے کہاکہ حکومتیں چلانے کیلئے اختیاراوراعتدال کی ضرورت ہے ان خوبیوں سے پی ٹی آئی محروم ہے انہوں نے کہاکہ ملک کے اندربزرگ سیاست دانوں اوراسلامی اخلاقی اقدارکی جس قدرتو ہیں پی ٹی آئی کے اسٹیج سے ہوا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی سیاسی میدان میں گالی گلوچ کو پروان چڑھایاگیاورکرزطبقے کوبے لگام چھوڑکرمعاشرے کے روایتی اقدارکوداغ دار کردی انہوں نے کہاکہ اقتدارتک رسائی کیلئے جمہوری سیاسی ماحول مثبت اورجائزطورطریقے موجودہیں انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی قوتوں کو چاہئے کہ کارکنوں اورجدوجہدمیں پیش پیش طبقے کی اخلاقی اور سیاسی تربیت کریں انہوں نے کہاکہ حکومتوں تک تو رسائی حاصل کرلی گئی ہے اورجن کے کندھے استعمال کئے گئے اب ان کی ڈیمانڈپوری کرتے ہوئے ان کو معاشرتی خدمات کیلئے وقت نہیں مل سکے گا انہوں نیکہاکہ ہمیں چاہئے کہ سیاسی میدان میں اقدارکولحاظ رکھیں اورسیاسی قوتوں کو جدوجہدمیں لچکداررویہ اورشائستگی پیداکرنی چاہئے۔