پارلیمنٹ کا احترام ہم پر لازم ہے ، مولانا واسع

  • August 15, 2018, 11:45 pm
  • National News
  • 73 Views

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کا ایک اور مرحلہ طے ہوا ملک میں عام انتخابات کے دوران بد ترین دھاند لی ہوئی مگر جمہوری قو توں نے تمام تر حالات کے باوجود سب کچھ برداشت کیا ہم پارلیمنٹ ، جمہوریت ، ٹی وی سینٹر اور قومی اثاثوں پر حملے نہیں کرینگے پارلیمنٹ کے تقدس واحترام ہم پر لازم ہے ہم ان لو گوں کی طرح نہیں ہے جنہوں اقتدار کی خاطر پارلیمنٹ پر حملہ کیا اورجمہوریت کو یر غمال بنایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہونے پر متحدہ مجلس عمل ، جمعیت علماء اسلام اور تمام جمہوری قوتوں کی جانب سے مبارکباد دیتا ہوں آج مبارکباد کا دن ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ خوشی اورغم کے درمیان جو کشمکش جاری ہے اور ملک میں عام انتخابات کے دوران جو بد ترین دھاندلی ہوئی ہے لیکن تمام تر حالات کے باوجود ہم نے سب کچھ برداشت کیا اور یہی جمہوریت کا حسن ہے کہ دھاندلی بھی ہوئی لیکن جمہوری قوتوں نے ملک اور جمہوریت کی خاطر سب کچھ برداشت کیا اور ستر سالوں سے جمہوری قوتیں جمہوریت کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں اپوزیشن کی طرح ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم مقدس ایوان کا اسی طرح عزت کرینگے جس طرح سپیکر کے انتخاب کے دن جمہوری روایات کی پاسداری کی اور جمہوری روایات کو برقراررکھیں گے ہم ان لو گوں کی طرح نہیں کہ اپنے مفادات کے لئے پارلیمنٹ ، قومی اثاثوں پر حملے کرینگے بلکہ ہم جمہوریت کی بقاء اور ملکی سلامتی کی خاطر پارلیمنٹ اور قومی اثاثوں پر حملے نہیں کرینگے بلکہ ان کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے اور اپنے اکابرین کے فرمان پر جدوجہد آزادی جمہوری انداز میں چلائیں گے ۔