بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

  • August 15, 2018, 11:45 pm
  • National News
  • 109 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا۔بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے اجلاس آج سہ پہر 4بجے طلب کیا گیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سبکدوش ہونیوالی اسپیکر راحیلہ حمید درانی کریں گی، اسمبلی میں نئے اسپیکر کا انتخاب سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے نئے اسپیکر کے لئے عبدالقدوس بزنجو کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عمر خان جمالی کا نام سامنے آیا ہے۔دوسری جانب کاغذات نامزدگی سیکریٹری اسمبلی سے وصول کئے جاسکتے ہیں، اس حوالے سے اب تک کسی امیدوار کی جانب سے کوئی نامزدگی فارم وصول نہیں کیا گیا۔کاغذات نامزدگی آج صبح گیارہ بجے تک وصول اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔