وطن کی آزادی مسلمانان پرصغیر کی قربانیوں کا ثمر ہے ، جسٹس مسکانزئی

  • August 14, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 115 Views

کوئٹہ (خ ن )چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے پاکستان کے 71ویں یوم آزادی پر قوم کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک ہمیں بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اورہمارا اخلاقی اور قومی فریضہ ہے کہ اپنی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے ملکی استحکام ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ میں 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان نے کہا کہ آج یہ عظیم دن قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلمانان بر صغیر کی بے دریغ قربانیوں کا ثمر ہے ۔ ہمیں پاکستان کی خوشحالی ، ترقی اوراستحکام کیلئے دن رات کام کرنا چاہیئے اس موقع پر جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس نعیم اختر افغان ،جسٹس کامران ملا خیل ، جسٹس عبداللہ بلوچ وکلاء کی کثیر تعداد بھی موجو د تھی ۔