بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحدہ ہونا پڑیگا، رقیہ ہاشمی

  • August 14, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 103 Views

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی خواتین ونگ کی رہنما ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے کہا ہے پاکستان ہمیں بڑی قربانیوں کے بعد ملا اس لئے ہمیں اس عظیم ملک کی قدرکرنی چاہئے، آج ملک مسائل سے دوچار ہے اور بلوچستان میں دہشتگردی کی لہر موجود ہے اس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متحد ہونا پڑے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بے اے پی کے دفتر میں خواتین ورکرز سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے روبینہ شاہ ،سحرش شالوم اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے جشن آزادی کے حوالے سے دو عدد کیک بھی کاٹے اور بچوں اور بچیوں میں قومی پرچم تقسیم کئے جشن آزادی کی خوشی میں خواتین نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی کا کہنا ہے بلوچستان عوامی پارٹی خواتین ونگ کے زیراہتمام جشن آزادی کی یہ بڑی تقریب ہے جس میں ہر چہرے پر یوم آزادی کی خوشی عیاں ہے انہوں نے کہاکہ بی اے پی واحد جماعت ہے جس نے قلیل عرصے میں عوامی مقبولیت حاصل کی انہوں نے کہاکہ ہم خواتین ونگ کو مزید فعال بنائیں گے اور خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے جس کیلئے بی اے پی ہی بڑا پلیٹ فارم ہے۔