ہماری حقیقی جشن آزادی کا دن وہ ہوگا جس دن پاکستان میں شریعت نافذ کر کے قیام پاکستان کے حقیقی مقصد کو پورا کیا جائے گا،مولانا عبدالحق ہاشمی

  • August 14, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 160 Views

ڈیرہ اللہ یار(پ ر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ہماری حقیقی جشن آزادی کا دن وہ ہوگا جس دن پاکستان میں شریعت نافذ کر کے قیام پاکستان کے حقیقی مقصد کو پورا کیا جائے گا۔پاکستان کے قیام کیلئے ہمارے آباؤاجداربزرگوں نے ملکر قربانیاں دی ہیں پاکستان اللہ تعالیٰ کے بہت بڑی نعمت ہے جو کرپشن کرتے ہیں وہ پاکستان اوریہاں کے عوام کے دشمن ہیں سب ملکر کرپٹ دشمن کے خلاف متحد ہوجائیں ۔آزادی کی قدر غلام ودشمن کی زیر تسلط قوم سے پوچھی جائیں ۔ استحصالی نظام کے خاتمے اور کرپٹ قیادت سے نجات حاصل کیئے بغیر ملک و قوم کی قسمت تبدیل نہیں ہو سکتی ہے،دین فطرت پر عمل اورا سلامی نظام کے قیام سے ہی دنیا کو امن اور انسانیت کو چین و سکون مل سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں یوم آزادی کے موقع پر کرچم کشائی کی تقریب بعد ازاں ارکان وکارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ، نائب امیر بشیر احمدماندائی ،جعفرآباد کے امیر محمد امین بگٹی، صحبت پور کے امیر عبدالصمد کھوسہ،انجینئرعبدالمجید بادینی ،پروفیسر محمدا یوب منصور،جے آئی یوتھ کے جنر ل سیکرٹری کامران صدیقی ودیگرذمہ داران بھی موجودتھے اس موقع پر رپورٹ،مسائل ،آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو ومشاورت ہوئی۔ مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کو کرپشن نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے ملک پر قرضوں کا بوجھ کرپٹ مافیا نے اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے رکھ دیا جب تک کرپشن کا خاتمہ اور قرضوں سے نجات نہیں ملیگی قوم ترقی نہیں کرسکتا ۔ قیام پاکستان اللہ کے فضل کے بعد بزرگوں کی محنت اور شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔پاکستان امت مسلم کی امیدوں کا مرکز اور ہماری پہچان ہے۔مگر گذشتہ 70سالوں سے برسراقتدار آنے والے مفاد پرست حکمرانوں نے قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو پسے پشت رکھ کر کے غیروں کی غلامی اور اپنے مفادات کو پورا کیا ہے۔جس کی وجہ سے آج پاکستان مسائلستان بن چکا ہے۔مہنگائی،بیروزگاری،بدامنی،امریکی غلامی اور معاشی بدحالی نے عام آدمی زندگی اجیرن بنا دی ہے اورامریکی مداخلت، ڈروں حملوں ،امریکی مفادات کی جنگ میں شرکت نے ملکی آزادی و خودمختیاری کو سوالیہ نشان بنادیا ہے۔جب تک فرسودہ نظام اور کرپٹ قیادت سے نجات حاصل نہیں کی جاتی اس وقت قوم پر مہنگائی بدامنی کے بم گرتے جائیں گے ۔جماعت اسلامی ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے تو جماعت اسلامی کی اہل و دیانتدار قیادت ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گی۔