نوشکی ، یوم آزادی ریلی پر دستی بم حملہ14افراد زخمی

  • August 14, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 281 Views

نوشکی(ویب ڈیسک)14 اگست کی آزادی ریلی پر دستی بم حملہ، بم حملے میں 14 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق یوم آزادی ریلی کیاختتام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مسجد روڑ پر ہینڈ گرنیڈ پھینکا جو مقامی ہندو تاجر کے دکان کے سامنے دھماکے سیپھٹ گئی جس سے وہاں موجود 14 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔جبکہ مقامی افراد نے زخمیوں کو سول ہسپتال نوشکی پہنچایا۔ جہاں انہیں طبی امداد دی گئی ہسپتال زرائع نے عبدالنبی۔نجیب اللہ۔شمس الدین۔حیات خان۔حبیب اللہ۔امیر جان۔محمد عالم۔داد کریم۔زکریا۔ندیم احمد۔منیر احمد۔عصمت اللہ۔غلام فاروق اور محبوب کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ واقعہ کے فورا بعد ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق بلوچ۔ڈسٹرکٹ چئیرمین میر اورنگزیب جمالدینی پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سردار پرنس قادر رخشانی و دیگر سول ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی۔اس موقع پر ایک شدید زخمی ہونے والے شخص کو کوئٹہ دیگر کردیا گیا۔