قلعہ سیف اللہ ، سڑک کنارے نصب بم ناکارہ بنادیا

  • August 14, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 104 Views

قلعہ سیف اللہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں لیویز اور بم ڈسپوزل ٹیم نے تخریب کار ی کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے سڑک کے کنارے نصب بم ناکارہ بنا دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق متعلقہ لیویز انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے اختر زئی کے مقام پر سڑک کے کنارے مشکوک چیز پڑی ہوئی جس پر لیویز کے عملے نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کو بلا کر مذکورہ بم کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا مزید کا رروائی لیویز کا عملہ کر رہا ہے ۔