استحکام پاکستان ریلی کے شرکاء کا تین کلو میٹر طویل قومی پرچم کے ہمراہ مارچ

  • August 14, 2018, 10:57 pm
  • National News
  • 134 Views

کوئٹہ+مستونگ (ویب ڈیسک)یوم آزادی کے موقع پر مستونگ سے نکالی جانیوالی استحکام پاکستان ریلی کوئٹہ پہنچ گئی ریلی کے شرکاء نے تین کلو میٹر طویل قوم پرچم اٹھا رکھا تھا ریلی سریاب روڈ سے ہوتی ہوئی زرغون روڈ پہنچی لوگوں کی بڑی تعداد شریک ریلی کی راستوں پر جشن کا سماں رہا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ سے نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہو تے ہوئے کوئٹہ پہنچی اور اس ریلی میں تین کلو میٹر طویل قومی پرچم اٹھا رکھا تھا اور یہ ریلی سریاب روڈ سے ہوتی ہوئی زرغون روڈ پہنچے لو گوں نے ملی نغموں کا بھی اہتمام کیا گیا یہ ریلی ملی مسلم لیگ کے زیر اہتمام نکالی گئی تھی جس میں نوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کے لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے اس موقع پر شرکاء نے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ آج تجدید عہد کا دن ہے اس ریلی کا مقصد دنیا کو باور کرانا ہے کہ پاکستانی پرامن قوم ہے اور پوری قوم ایک سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے متحد ہو کر پرامن طریقے سے زندگی بسر کر رہی ہے ہم قومی دنوں کے موقع پر ریلی کا انعقاد کر تے ہیں جس کا مقصد قوم میں یوم آزادی کے جذبے کو ابھارنا ہے تاکہ قوم یوم آزادی کے دن کو منا سکے انہوں نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار بڑی ریلی نکالی گئی جو مستونگ سے کوئٹہ تک تھی انہوں نے کہا ہے کہ ہم ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہے جو ملک دشمن آلہ کار ہے ان کے خلاف ہمارا جہاد جاری رہے گا ۔