کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 71واں ویم آزادی ملی جوش وخروش سے منایاگیا

  • August 14, 2018, 10:56 pm
  • National News
  • 115 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک اور قوم کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا ؤں اور وفاقی دارالخلافہ میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوا ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی یوم آزادی کی مرکزی تقریب بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علاؤ الدین مری،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی،آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم، چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر نذیر احمد، بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر میر جام کمال خان، میر عبدالقدوس بزنجو، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن ، ہاشم غلزئی ، پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری، بی اے پی کے رہنماء سردار صالح محمد بھو تانی کے علاوہ دیگر اراکین صوبائی اسمبلی سمیت اعلی و سول عسکری حکام اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس کے علاوہ بلوچستان ہائیکورٹ ، گورنر ہاؤس کوئٹہ ، صوبے کے مختلف علاقوں، ڈویژنل ، ہیڈ کوار ٹرکوئٹہ ، سبی ، نصیر آباد، ژوب ،لورالائی، قلات ، خاران ، مکران کیچ اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں جشن آزادی یوم آزادی کے حوالے سے تقریبا ت منعقد کی گئی جہاں پر اراکین اسمبلی، عوامی نمائندوں، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے علاوہ ، کمانڈر وکمانڈنٹ فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس کے ڈی آئی جیز نے منعقدہ تقریب میں پرچم کشائی کی اور اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی ، استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی جشن آزادی کی مناسبت سے پاک فوج کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ہیوی بائیک موٹرسائیکل ریلی جبکہ مختلف سیاسی ، سماجی جماعتوں، تنظیموں کے زیر اہتمام بھی جشن آزاد ی ریلیاں نکالی گئی اور مختلف پروگرام منعقد کر کے کیک کاٹے گئے جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔