14 اگست کو یوم آزادی کے بجائے جدوجہد آزادی کے طورپر منائیں گے ،جے یوآئی

  • August 13, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 150 Views

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر و سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ہم 14 اگست کو یوم آزادی کے بجائے جدوجہد آزادی کے طورپر منائیں گے حالیہ انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا جب تک ملک میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہونگے اس وقت تک نہ ہی جمہوریت مضبوط ہوگی اور نہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ہم محب وطن ہیں کسی سے بھی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کے دوران کیا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا جس کے خلاف ہم ہر فورم پر آواز بلند کریں گے پارلیمنٹ میں احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے انہوں نے کہا کہ صرف ایک حلقہ میں نہیں بلکہ ملک بھر میں حالیہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے جو الیکشن جیت چکے ہیں وہ بھی کہہ رہے ہیں دھاندلی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح آزاد امیدواروں کو حکومت میں شامل کیا جارہا ہے اس طرح تحریک انصاف کے لئے حکومت چلانا مشکل ہوگا کسی بھی وقت ایوان میں تحریک عدم اعتماد آسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس لئے 14 اگست کو یوم آزادی کے بجائے جدوجہد آزادی کے طورپر منا رہے ہیں کیونکہ ہمارے ملک میں سیاست معیشت اور جمہوریت آزاد نہیں ہے 9/11 کے بعد سابق ڈکٹیٹر کے کہنے پر ملک بھر کے ہوائی اڈے اور راستے دینے کے بعد ہمارے قائدین پر خودکش حملے ہوئے انہوں نے کہا کہ بار بار جمعیت علماء اسلام یا اسلامی جماعتوں کے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ہمیشہ ان کو انتخابات میں ہرایا جاتا ہے جبکہ ہم نے افغانستان میں روس کے حملے کے وقت آپ کو نظریاتی سپورٹ کیا تھا انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا جب تک ملک میں صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہونگے اس وقت تک نہ ہی جمہوریت مضبوط ہوگی اور نہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ہم محب وطن ہیں کسی سے بھی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔