چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی سے نگروان وزیرداخلہ آغا عمر بنگلزئی کی ملاقات

  • August 13, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 104 Views

کوئٹہ (خ ن )نگران صوبائی وزیرداخلہ آغا عمر بنگلزئی نے گذشتہ روز یہاں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر صوبائی و زیر نے چیف جسٹس کی انصاف کی فراہمی کے حوالے سے گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلوچستان میں عام آدمی کو انصاف کی بروقت فراہمی اور عدلیہ میں اصلاحات کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ نہ صرف لائق تحسین ہیں بلکہ مستقبل میں اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ چیف جسٹس نے صوبائی وزیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا بنیادی کام بلا تفریق انصاف کی بروقت فراہمی ہے اور اس حوالے سے ان کی یہ کوشش رہی ہے کہ عام آدمی کو انصاف کے حصول میں کوئی دشواری پیش نہ آئے اور ان کی بروقت داد رسی کی جائے۔